google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے میں مذاکرات بےنتیجہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے میں مذاکرات بےنتیجہ

ایف بی آر اور موبائل فون کمپنیوں میں پانچ لاکھ سےز ائد نان فائلرز کی موبائل فون سم بلاک کرنے کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ رہے،

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کے عہدے داروں نے ملاقات کی ہے،

ٹیلی کام کمپنیوں کے ترجمان سے رابطے پر بتایا گیا کہ ایف بی آر میں ہونیوالے اجلاس میں تکنیکی اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ہےجبکہ موبائل فون سم بلاک کرنے کے قانونی پہلوؤں پر تبادلہ خیال نہیں ہوا،

اس حوالے سے آئندہ اجلاس میں دوبارہ مذاکرات ہونگے ، ٹیلی کام آپریٹریز نے سمیں بلاک کرنے کی یقین دہانی نہیں کرائی ،

اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا ،

دوسری جانب ایف بی آر کےذرائع نے بتایا ہےکہ ٹیلی کام کمپنیوں اور ایف بی آر میں موبائل فون سمیں بلاک کرنے کے حوالے سے پیش رفت ہوئی ہے اور جلد ہی اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …