google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکمران اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حکمران اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کی معطلی کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی۔ 

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اتحادی حکومت کو آئینی ترامیم میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔ 

سپریم کورٹ فیصلے سے قبل حکمران اتحاد کو ایوان میں 226 ارکان کی حمایت حاصل تھی تاہم اضافی مخصوص نشستوں کی معطلی سے حکمران اتحاد دو تہائی اکثریت سے محروم ہوئی۔ 

خیال رہے حکمران اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ(ن) کی 123 پیپلزپارٹی کی 73، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کی 22 اور مسلم لیگ (ق) کی 5 نشستیں ہیں۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کی 4 اور مسلم لیگ ضیا کی ایک سیٹ ہے۔

اسکے علاوہ حکمران اتحاد میں شامل بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے 2 ارکان بھی قومی اسمبلی میں موجود ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …