google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حساس اور صاف دل انسان سے شادی کروں گی، لائبہ خان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

حساس اور صاف دل انسان سے شادی کروں گی، لائبہ خان

ابھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ حساس اور صاف دل رکھنے والے شخص سے ہی شادی کریں گی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی جس سے شادی ہو وہ ایک اچھا اور صاف دل انسان ہو، دل میں دوسروں کا احساس رکھنے والا ہو۔

لائبہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا ہمسفر نہ بہت زیادہ موٹا ہو اور نہ ہی بہت زیادہ پتلا دبلا ہو، بس اچھی فٹنس رکھتا ہو اور جاذبِ نظر ہو۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے نزدیک کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا اور لڑکی کی رائے پوچھ لینا بہت ضروری ہوتا ہے۔

اداکارہ لائبہ خان کے خیال میں زبردستی کے رشتے زیادہ دیر نہیں چلتے، ایسے رشتوں کا جلد اختتام ہو جاتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …