google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مصنوعی ذہانت کا استعمال ایٹم بم کی طرح خطرناک - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مصنوعی ذہانت کا استعمال ایٹم بم کی طرح خطرناک

دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک وارن بفے نے حال ہی میں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ اثرات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے دنیا کو اُتنا ہی خطرہ لاحق ہے جتنا کہ جوہری ہتھیاروں سے۔

برکشائر ہیتھ وے کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ کے دوران انہوں نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ذاتی تجربہ شیئر کرتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کی دھوکہ دہی کی صلاحیت پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک ایسی ویڈیو دیکھی جو انہوں نے کبھی ریکارڈ نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے یہ ویڈیو دیکھی تو اس میں اس قدر پراعتماد انداز سے ایڈیٹنگ کی گئی تھی کہ خاندان کے لوگ بھی فرق سمجھ نہ پائے کہ یہ ویڈیو اصلی ہے کہ نقلی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر میں پریشان ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں ہو بہو مجھے ہی دکھایا گیا تھا، میرے جیسے کپڑے، میرے جیسا انداز، میری ہی آواز، اور میں ایک ایسا پیغام دے رہا ہوں جو میں کبھی دے ہی نہیں سکتا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے فائدے ہیں تو یہ نقصان بھی پہنچا سکتی ہے، اور صرف وقت ہی بتا سکتا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے معاشرہ کس قدر تبدیل ہو سکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …