google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 امریکی جامعات میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے، ابتک 2300 گرفتار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

امریکی جامعات میں اسرائیل کیخلاف مظاہرے، ابتک 2300 گرفتار

امریکی جامعات میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج اور مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکا کی ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی کے 25 طلبا کو گرفتار کیا ہے، امریکی جامعات میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 2300 سے بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب جرمنی میں بھی طلباء نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جہاں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

علاوہ ازیں غزہ جنگ کے خلاف ایک مرتبہ پھر ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں احتجاج کر کے حکومت سے فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی مغویوں کو بحفاظت اسرائیل واپس لایا جائے۔

مظاہرین نے رفح آپریشن نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …