google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس آمدن بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بے نامی کیخلاف ایکشن بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ تاجر دوست ایپ نہ رکھنے والوں کیخلاف ایکشن کی تیاری بھی کر لی گئی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ بجٹ میں بجلی اور گیس سیکٹر کی سبسڈی مزید محدود کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور نئے مالی سال میں نیپرا اور اوگرا کے فیصلوں پر بروقت عملدرآمد کرنے کی تجویز پر بھی غور ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا کہ نئے مالی سال میں ترقیاتی بجٹ صرف تکمیل کے قریب منصوبوں کو دینے پر غور کیا جائے گا جبکہ نئے مالی سال میں تمام وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کے آڈٹ کیے جائیں گے اور نئے مالی سال میں نجکاری کا عمل تیز کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …