google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عامر خان کی فلم لاہور1947 اگلے سال ریلیز ہوگی - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

عامر خان کی فلم لاہور1947 اگلے سال ریلیز ہوگی

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم لاہور1947 بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ زور و شور کے ساتھ جاری ہے اور اسے جون 2024 سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عامر خان بھی فلم کے اندر ایک خصوصی جھلک دیں گے جبکہ مرکزی کردار سنی دیول ادا کریں گے۔

راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں کرن کے علاوہ ان کے والد سنی دیول، پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، ابھیمانیو سنگھ اور علی فضل شامل ہیں۔

شبانہ اعظمی عامر خان کی فلم لاہور1947 میں دھرمیندر کے بیٹے سنی دیول کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔سنی دیول کے مدمقابل پریٹی زنٹا ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …