google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صحافیوں پر ریاست، سیاسی رہنماؤں کے دباؤ پر اظہارِ تشویش - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

صحافیوں پر ریاست، سیاسی رہنماؤں کے دباؤ پر اظہارِ تشویش

آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافیوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کی جانب سے دنیا بھر میں صحافیوں پر بڑھتے ہوئے سیاسی جبر اور آزادی صحافت پر لگائی جانے والی قدغن پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے صحافیوں کی حالت زار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال بھی کچھ خاص بہتری نہ آسکی، صحافیوں کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنے ہی سیاسی رہنماؤن سے خطرہ ہے۔

زیادہ سے زیادہ حکومتیں اور سیاسی رہنما ایسے ماحول کو یقینی بنانے میں ناکام ہو رہے ہیں جہاں صحافت کا تحفظ یقینی ہو اور جہاں عوام قابل اعتماد، غیر جانبدارانہ اور متنوع خبروں تک رسائی حاصل کر سکے۔

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست اور سیاسی اداروں کے دباؤ کی وجہ سے میڈیا کی آزادی میں کمی واقع ہورہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حکومت و اپوزیشن میں آج مذاکرات

حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی میں مذاکرات کا بریک تھرو آج ہونے …