google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہنزہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 15افراد جاں بحق، متعدد زخمی - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ہنزہ جانے والی مسافر بس کو حادثہ، 15افراد جاں بحق، متعدد زخمی

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والے مسافر بس کھائی میں جا گری۔ جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس کو شاہراہ قراقرم پر یشوکل داس کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 22 کے قریب مسافر زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں اور متعدد زخمیوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال چلاس پہنچا دیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے 15 مسافروں کی اموات کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق حادثہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ بس یشوکھل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری۔ چلاس کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ بس میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کی بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عید الفطر سے قبل ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا امکان

محکمہ موسمیات نے عید الفطر سے قبل ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کا …