google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مہاراشٹر میں ہڑتال کی وجہ سے اداکار بنا: عامر خان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

مہاراشٹر میں ہڑتال کی وجہ سے اداکار بنا: عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہڑتال کی وجہ سے ان کا اداکاری کا کیریئر شروع ہوا۔

عامر خان نے’دی گریٹ کپل شرما شو‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں گفتگو کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں مہاراشٹر میں ہڑتال کی وجہ سے تھیٹر ریہرسل میں نہیں جا سکا تھا اس لیے مجھے دو دن پہلے تھیٹر سے نکال دیا گیا تھا۔

اداکار نے بتایا کہ جب مجھے تھیٹر سے نکالا گیا تو میں باہر نکل کر رونے لگا  کہ میرا کیریئر شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو گیا لیکن اس وقت وہاں پر دو لڑکے آئے اور انہوں نے مجھے پونے انسٹیٹیوٹ کی ایک ڈپلوما فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی۔

عامر خان نے بتایا کہ میں اس ڈپلوما فلم میں کام کرنے کے لیے راضی ہو گیا اور پھر وہ فلم دیکھ کر مجھے ایک اور لڑکے نے مجھے ڈپلوما فلم کی پیشکش کی، یہ دو فلمیں دیکھنے کے بعد کیتن مہتا نے مجھے فلم ’ہولی‘ میں کاسٹ کیا یوں میرا فلمی کیریئر شروع ہوا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر تھیٹر ریہرسل والے دن مہاراشٹر میں ہڑتال نہ ہوتی تو شاید میں کبھی اداکار نہ بن پاتا۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …