حکومتِ پنجاب ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے کسانوں کو فی ٹیوب ویل 50 فی صد تک سبسڈی دے گی۔
وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے میں کسانوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے میں کسانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، اس کے لیے کسانوں کو 12 ارب روپے دیے جائیں گے۔
وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق ہر کسان اپنا ٹیوب ویل 20 کلو واٹ تک سولر پر منتقل کر سکتا ہے۔
وزارتِ خزانہ پنجاب کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت فی ٹیوب ویل 50 فی صد تک سبسڈی دے گی، سبسڈی دینے کا مقصد کسانوں کی بجلی لاگت میں کمی لانا ہے۔