google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کسان اتحاد کی کل سے پنجاب میں مظاہروں کی دھمکی - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

کسان اتحاد کی کل سے پنجاب میں مظاہروں کی دھمکی

پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان گندم کی خریداری پر معاملات طے نہ پا سکے۔

اس حوالے سے پاکستان کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہرے ہوں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد نے کہا ہے کہ کسان اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

 کسان اتحاد کا کہنا ہے کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ذرائع محکمۂ خوراک کے مطابق فلور ملز، سیڈ ملز اور آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے، چھوٹے کسان کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …