google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان ہاکی کے کھلاڑی 48 گھنٹوں میں ملائیشیا روانگی متوقع - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پاکستان ہاکی کے کھلاڑی 48 گھنٹوں میں ملائیشیا روانگی متوقع

پاکستان ہاکی فیڈریشنز کے دو دھڑوں کا معاملہ تو تاحال حل نہیں ہوسکا، البتہ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے ملائیشیا میں شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی کے 18 رکنی اسکواڈ، 7 ریزرو کھلاڑیوں اور تین آفیشلز کے ملائیشیا کے ویزے لگ گئے، پاکستان ہاکی ٹیم کی 48 گھنٹوں میں روانگی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تین آفیشلز میں غیر ملکی کوچ رولینٹ آلٹمنز، ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی اور فزیو تھراپسٹ محمد وقاص ٹیم کے ہمراہ ملائیشیا جائیں گے۔

پاکستان ہاکی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے، اذلان شاہ ہاکی کپ 4 مئی سے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں شروع ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …