google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ 5 منٹ میں کرلیا تھا، پرینیتی چوپڑا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ 5 منٹ میں کرلیا تھا، پرینیتی چوپڑا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ ان سے ملاقات کے بعد پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا، یہ سوچے بغیر کے وہ پہلے سے شادی شدہ اور ان کے بچے بھی ہیں۔ 

35 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر سے تعلقات کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ملاقات لندن میں ہوئی اور میں نے عمومی طور پر جیسے ہائے کہتے ہیں کہہ کر آگے بڑھ گئی۔

لیکن اس مرتبہ میں نے کہا ان سے ناشتے پر ملتے ہیں، ہماری ٹیم کے جو آٹھ دس افراد شامل تھے ہم سب اگلے دن ناشتے پر ملے، مجھے انکے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔ انکا جو بھی کام تھا اسکا بعد میں پتہ چلا۔ پھر ہم نے ہفتوں نہیں دنوں میں سمجھ لیا کہ ہمیں شادی کرلینا چاہیے۔ 

اپنی حالیہ فلم امر سنگھ چمکیلا کی کامیابی پر خوش پرینیتی چوپڑا کے مطابق میں قسم کھاتی ہوں کہ میں راگھو چڈھا سے ملی اور پانچ منٹ میں جان لیا کہ ہمیں شادی کرنا چاہیے۔ 

مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ شادی شدہ اور بچوں کے باپ بھی ہیں اور انکی کیا عمر ہے؟ یہ میرے سامنے ناشتے پر بیٹھے میں نے انھیں دیکھا اور سوچا کہ ان سے شادی کرنا چاہتی ہوں، یہ خدا کی طرف سے تھا۔

واضح رہے کہ پرینیتی اور راگھو چڈھا کی 2023 میں شادی ایک بڑی خبر تھی۔ دونوں کی شادی  گزشتہ برس 24 کو ستمبر کو ہوئی تھی۔ 

راگھو چڈھا سیاستداں ہیں اور انکا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔ لیلا پیلس اودھے پور راجستھان میں ہونے والی انکی شادی کی تقریب میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال، ادیتیا ٹھاکرے، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان، منیش ملہوترا، ہربھجن سنگھ اور ثانیہ مرزا نے شرکت کی تھی۔ 

پرینیتی چوپڑا حال ہی میں  امتیاز علی کی امر سنگھ چمکیلا میں دلجیت دوسنج کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …