google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزارت تجارت برآمدات کو 100ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے منصوبہ عمل بنائے: احسن اقبال - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

وزارت تجارت برآمدات کو 100ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے منصوبہ عمل بنائے: احسن اقبال

چینی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کابینہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

کابینہ کمیٹی میں 9 وفاقی وزراء شامل ہیں۔کمیٹی کو یہ کردار ادا کرنا ہوں گےچینی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کے منصوبوں کی پیش رفت کی نگرانی, سی پیک کے زیر اہتمام زیر تکمیل سست رفتار منصوبوں کو دوبارہ فعال کرنا اور چینی شہریوں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے سی پیک توانائی منصوبوں کے ضمن میں خود آئی پی پیز کی طرف واجب الادا رقوم جلد جمع کرانے کی ہدایت کی

رشکئی سپیشل اکنامک زون کی جانب سے بجلی کی تقسیم اور فراہمی کے لیے نیپرا کے لائسنس کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی

خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضروت ہے،

علاقائی مسابقت میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے چینی اور دیگر ممالک سے ہونے والی سرمایہ کاری کے لیے موجودہ مراعات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو بنگلہ دیش، ہندوستان، ویتنام، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں قائم خصوصی اقتصادی زونز کا تحقیقاتی مطالعہ کرنے کی ہدایت کی

ان ممالک کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو دی جانے والی سہولیات اور مراعات کا جائزہ لینے اور ان کے کامیاب تجربات سے سیکھنے کی ضرورت ہے

وزارت تجارت کو ایکسپورٹ پروسیسنگ گروپس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے خصوصی تحقیقی مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے

وزارت تجارت پاکستان کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے 100ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے منصوبہ عمل بنائے

ہماری قومی سلامتی اور پائیدار اقتصادی ترقی کا مستقبل برآمدات میں اضافے سے جڑا ہے

جدید صنعتی ترقی کے عالمی ماڈل میں برآمداتی شرح نمو کلیدی حیثیت رکھتی ہے

نجی کمپنیاں ہر سال اربوں روپے کماتی ہیں لیکن ان کی بیلنس شیٹ کے اعداد و شمار ملکی اقتصادی ترقی خاطر خواہ مددگار ثابت نہیں ہوتے

ہمارے ہاں نجی کمپنیاں اور کاروباری ادارے محض اپنے فائدے کے لیے لابنگ کرتے نظر آتے ہیں

پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی دورے اور وفود کے تبادلے دوطرفہ کاروباری تعلقات کو بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں

اگر پاکستان کے پاس اپنی تجارتی، صنعتی، کاروباری حکمت عملی نہیں ہوگی تو ہمیں دوسروں کی حکمت عملی پر عمل کرنے پر مجبور کیا جائے گا

ہمیں اپنے مفادات کا از خود تعین کرنا ہوگا، وزارت داخلہ چینی ورکرز اور حکام کی سیکورٹی ہر سطح پر یقینی بنائے، فول پروف حفاظتی اقدامات اپنے شہریوں کو خوفزدہ کرنے کا باعث نہیں ہونے چائیں،

ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر غیر ریاستی اور ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے جدید ذرائع اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے،

سیکورٹی کے نام پر اپنے شہریوں کے لئے مشکلات اور غیر معمولی سماں پیدا کرنا بھی غیرملکیوں کے سامنے مثبت تاثر نہیں چھوڑتا،

ہمیں دنیا کے سامنے ایک ہائی سیکورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہے،

About Aftab Ahmed

Check Also

9 مئی برپا کرنے والا خود اسٹیبلشمنٹ کی پروڈکٹ ہے: خواجہ آصف

وزیردفاع اور رہنما پاکستان مسلم (ن) نےکہا ہے کہ 9 مئی برپا کرنے والا خود …