google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

میرے بچے میری بات نہیں سنتے، عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ میرے بچے میری بات نہیں سنتے، انکا کہنا تھا کہ کبھی کبھی میں محسوس کرتا ہوں کہ ہماری نسل (جنریشن) کہیں بیچ میں پھنس کر رہ گئی ہے۔ 

انھوں نے یہ انکشافات گریٹ انڈین کپل شو میں کیا، وہ بطور مہمان خصوصی شریک تھے۔

اس موقع پر عامر خان نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بعض واقعات بھی شیئر کیے۔

جب کپل نے بالی ووڈ سپر اسٹار سے پوچھا کہ کیا انکے بچے ان سے مشورہ لیتے ہیں تو انھوں نے کسی بھی دوسرے بھارتی والدین کی طرح کہا کہ میرے بچے تو میری بات بھی نہیں سنتے، ہماری نسل تو کہیں بیچ میں پھنس کر رہ گئی ہے۔

عامر خان نے کہا کہ ہم اپنے والدین کی بات سنا کرتے تھے۔ ہم سوچا کرتے تھے کہ جب ہمارا وقت آئے گا تو بچے ہماری بات سنا کریں گے جیسے رنویر سنگھ نے اپنے گانے میں کہا اپنا ٹائم آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم والدین بنے تو بچے بدل گئے۔ پہلے تو ہمیں ہمارے والدین ڈانٹا کرتے تھے اور اب ہمارے بچے بھی ویسا ہی کر رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …