google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تھر کی ریت کمپیوٹر چپ بنانے کیلئے موزوں ترین قرار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

تھر کی ریت کمپیوٹر چپ بنانے کیلئے موزوں ترین قرار

محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ اور ماہرین نے تھر کی ریت کو کمپیوٹر چپ بنانے کیلیے موزوں ترین قرار دیدیا۔

ماہرین کے مطابق تھر کی ریت سے چپ کی تہہ یعنی ویفرتیار کرکے ڈیجیٹل ورلڈ مارکیٹ کی بڑی ضرورت کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سلیکون چپ ویفرفاؤنڈری کے لئے منصوبہ وفاق اورصوبائی حکومت کو پیش کردیا ہے۔

ماہرین کے مطابق چپ ویفربنانے کے لئے کوئلہ، ریت، پانی بجلی درکار ہوتی ہے اور اس کے لئے تھرکی ریت موزوں ترین قراردی گئی ہے،250میگاواٹ درکار بجلی بھی تھرمیں مل سکتی ہے۔

چپ ویفرفاؤنڈری اسکیم کی لاگت کا تخمینہ450ملین ڈالر کا ہوگا،جسے سی پیک منصوبے کے ذریعے مکمل کیا جاسکتاہے۔

اسلام کوٹ ضلع تھرپارکر میں مجوزہ چپ ویفرفاؤنڈری کے لئے 150ایکڑزمین بھی موجود ہے۔محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ نے چپ ویفر فاؤنڈری منصوبے سے متعلق ابتدائی پیپر ورک تیار کرکے متعلقہ وزارتوں کوبھیجا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں 28 فیصد اضافہ ہوا: پی ٹی اے کا دعویٰ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) نے سال 2024 کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے …