google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے آئندہ 4 سال کیلئے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج تعلیمی ایمرجنسی کا باضابطہ اعلان کریں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں تعلیمی ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا۔

تعلیمی ایمرجنسی کے نفاد کی کانفرنس آج منگل کو اسلام آباد میں ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کانفرنس میں چاروں وزرائے اعلی اور وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔

تعلیمی بجٹ کو آئندہ چار سال میں پانچ فیصد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا، پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

حکومت نے چار سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا بھی ہدف مقرر کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ …