google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم مئی سے پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں کمی امکان ،

برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد پٹرول 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر کمی تک کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقومی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں کمی کے بعد حکومت (کل) یکم مئی 2024 سے اگلے پندرہ دن تک پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر کے قریب کمی کرکے 293.94 روپے فی لیٹر سے 288روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کرکے 290.38 روپے سے 282.38 روپے کر سکتی ہے۔

سرکاری اور صنعتی ذرائع نے بتایا کہ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے فی لیٹر کم ہو کر 193.8 روپے سے 185.5 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5.37 روپے کم ہوکر 174.34 روپے سے کم ہوکر 168.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …