google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پر ایف آئی اے کا چھاپا - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

پی سی بی ہیڈ کوارٹرز پر ایف آئی اے کا چھاپا

ایف آئی اے نے پیر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں واقع پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں چھاپا مارا،

ایف آئی اے حکام پی سی بی کی ہیڈ آف ٹکٹنگ ماہ وش عمر کو اپنے ساتھ لے گئے اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ماہ وش عمر کا بیان ریکارڈ کیا۔

چھاپے کے بعد پی سی بی اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔پی سی بی نے چھاپے کی تصدیق کی لیکن تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل میچوں اور پی ایس ایل ٹکٹوں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ان کا اہم بیان ریکارڈ کیا گیا۔

یہ چھاپا اس لئے حیران کن ہے کیوں کہ پی سی بی چئیرمین محسن نقوی وزیر داخلہ ہیں۔ ایف آئی اے اورپی سی بی کے سربراہ وہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت میں بے قاعدگی سامنے آئی تھی نیوزی لینڈ کی سیریز کے ٹکٹ آن لائن کے علاوہ باکس آفس کے زریعے فروخت ہوئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …