google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، اس کیلئے بہت محنت کی، تاپسی پنو - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، اس کیلئے بہت محنت کی، تاپسی پنو

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ انکی کامیابی حادثاتی یا خوش قسمتی نہیں بلکہ اس کے لیے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ 

بھارتی میڈیا ادارے سے ایک انٹرویو میں دہلی سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ اداکارہ نے اس موقع پر اپنے کیریئر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر جدوجہد، پیشہ ورانہ تقابل اور حال ہی میں ہونے والی اپنی شادی پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس مقام تک آسانی سے نہیں پہنچیں اور پھر انہیں ایسی فلمیں ملیں جو کافی متنوع قسم کی ہونے کی وجہ سے مشکل ہوتی تھی۔

واضح رہے کہ تاپسی نے 2023 کی فلم ڈنکی میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مقابل کام کرکے کافی نام کمایا۔ 

یاد رہے کہ تاپسی پنو کی مارچ 2024 میں ڈنمارک کے بیڈمنٹن کھلاڑی متھیاس بوئے سے شادی ہوئی ہے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …