بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ایک خاص وجہ سے ہالی ووڈ کے پروجیکٹ کو قبول نہیں کیا۔
ایک انٹرویو میں 40 سالہ کترینہ کیف نے کہا کہ انہیں حال ہی میں ہالی ووڈ کے ایک پروجیکٹ کی آفر ہوئی تھی لیکن بعض حالات کی وجہ سے انہیں انکار کرنا پڑا۔
کترینہ کیف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایسا ہو گا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میری کتاب میں ایک بالکل نیا صفحہ ہو گا۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے مداح اکثر انہیں ہالی ووڈ پروجیکٹ میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ کترینہ کیف نے 2003ء میں بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔