google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شعیب اختر کا ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

شعیب اختر کا ٹرافی کے ہمراہ آٹو رکشہ پر اسٹیڈیم کا چکر

لاہور قذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی ٹرافی کی نمائش کردی گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کی پہلی اننگز کے وقفے کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

ورلڈکپ ٹرافی کی نمائش راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کی، سابق فاسٹ باؤلر نے رکشہ پر چمچماتی ٹرافی کے ساتھ قذافی اسٹیڈیم کا چکر لگایا، تماشائیوں نے بھی ان کا بھرپور استقبال کیا اور ’شعبی شعبی‘ کے نعرے لگائے۔

لاہور سے پہلے ٹرافی نے اسلام آباد اور ایبٹ آباد کا ٹور کیا تھا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یکم جون سے شروع ہوگا، امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …