وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے، ماضی میں پاک بھارت تناؤ تھا لیکن کھیلوں پر اثر انداز نہیں ہوا، بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے لیے حکومت تنہا وسائل مہیا نہیں کرسکتی، ڈیپارٹمنٹس کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کھیلوں کو نظر انداز کیا گیا، کھیلوں سے ڈیپارٹمنٹس کو ختم کرنا سب سے بڑی غلطی تھی۔
احسن اقبال نے کہا کہ بھرپور کوشش ہے سیف گیمز کا انعقاد 2025ء میں پاکستان میں ہو، پاکستان سپر لیگ طرز کی ہاکی لیگ کا پلان بنایا گیا ہے۔