google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آج ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کی کال دی گئی ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ ہے احتجاج روکنے کے لئے لاہور میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے عام انتخابات اور ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے غیر حتمی نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 21 نشستوں پر کامیاب قرار پائی۔

تاہم پی ٹی آئی نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور ’مینڈیٹ کی چوری‘ کا الزام لگاتے ہوئے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعوی ہے احتجاج روکنے کے لئے لاہور میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے پولیس کارکنوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …