پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ایک ہی شادی سے بہت خوش ہیں، ان کا خیال ہے کہ باقی لوگوں کو بھی ایک شادی پر اکتفا کرنا چاہیے۔
ابرارالحق نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے شعیب ملک کی ثناءجاوید کے ساتھ دوسری شادی کے بارے میں اپنا تبصرہ پیش کیا۔
گلوکار نے کہا کہ آج کے دور میں ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ویسے ہی بہت مشکل ہے تو کوشش کریں کہ ایک ہی شادی کو اچھے انداز میں نبھائیں۔
اُنہوں نے ان نوجوانوں کو جو سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو میسجز کرتے ہیں یہ پیغام دیا کہ اگر کسی کام کے سلسلے میں کسی لڑکی یا خاتون کو میسج کیا جائے تو اس میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن فضول میسجز کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔
ابرار الحق نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت اور روایات کا خیال رکھنا چاہیے اور کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس سے ہمارے والدین اور خاندان کی عزت کو ٹھیس پہنچے۔