بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان کا کہنا ہے کہ میں سلمان خان سے ایک فین کی طرح ملی تھی مگر مجھے نہیں معلوم تھا وہ میری زندگی اس طرح بدل دیں گے، اگر وہ نہیں ہوتے تو شاید میں آج انڈسٹری میں نہیں ہوتی۔
اداکارہ نے سلمان خان اور انڈسٹری سے متعلق اپنے انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نہیں ہوتے تو میرا خیال ہے میں فلم انڈسٹری کاحصہ کبھی نہیں ہوتی، کیونکہ میں نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ میں اس کا حصہ بنوں گی۔
انہوں نے کہا کہ سلمان خان ایسے اداکار ہیں جنہیں میرا پورا خاندان پسند کرتا ہے اور ہمیشہ سے پسند کرتا آرہا ہے اور میں نے ان کے ساتھ کام کررہی تھیں، یہ میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں تھا اور میں نے ایک ڈیڑھ سال تک ان کے ساتھ مل کر فلم کی شوٹنگ کی جس کا مجھے یقین نہیں آرہا تھا کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہی نہیں تھا کہ میں سلمان خان کے سامنے بیٹھی ہوئی ہوں اور ہم دونوں مل کر کام کررہے ہیں، تو یہ میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں تھا۔
زرین خان نے مزید بتایا کہ ان کا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، کیونکہ اس وقت میں ایک پیریڈ فلم کررہی تھی جو اٹھارویں صدی کی شہزادیوں اور عورتوں سے متعلق تھی، انہیں نہیں پتا تھا کہ سکس پیک کیا ہوتے ہیں اور فٹ جسم کیا ہوتا ہے، یہ تو ہم ابھی دیکھ رہے ہیں۔
فلم ویر میں سلمان خان کے ساتھ 2010 میں اداکارہ زرین خان نے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد انڈسٹری میں انہیں نئی پہچان ملی۔