google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایران سے تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، امریکہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ایران سے تجارتی معاہدوں پر پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے، امریکہ

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ایران سے تجارتی معاہدوں کی وجہ سے پابندیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے تجارتی پابندیوں پر ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دے دیا۔ ترجمان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منڈیوں میں سے ایک ہے۔

گزشتہ ماہ امریکی ترجمان میتھیو ملر نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے ساتھ کاروبار سے پاکستان کے امریکی پابندیوں میں آنے کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جانی نقصان پر دکھ ہوا ہے اور کسی بھی ملک کو دہشتگردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ 

پاکستان کو ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ امریکہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حق میں نہیں ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …