google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایرانی صدر دورہ: اہم معاہدوں اور مفاہمتوں کی یادداشتوں پر دستخط - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ایرانی صدر دورہ: اہم معاہدوں اور مفاہمتوں کی یادداشتوں پر دستخط

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی آج پاکستان کے تین روزہ تاریخی دورے پر پہنچیں گے، اہم معاہدوں اور مفاہمتوں کی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے،

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر کے ساتھ خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ہمراہ ہوگا،

ابراہیم رئیسی، وزیر اعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقاتیں کریں گے،

ایرانی صدر لاہور اور کراچی بھی جائیں گے جہاں وزراعلیٰ اور دونوں صوبوں کے گورنرز سے بھی ملاقات ہوگی،

کمشنر کراچی نے کل منگل کے روز شہر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ، کراچی میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے،

منگل کو ایرانی صدر کو جامعہ کراچی پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دیگی،جبکہ ان کی اہلیہ خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کی تحریر کردہ کتاب کی تقریب رونمائی بھی جامعہ کراچی کے زیر اہتمام آئی بی اے سٹی کیمپس میں شام کو ہوگی

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …