google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسمبلیوں میں عوام کے نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے: فضل الرحمٰن - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اسمبلیوں میں عوام کے نہیں، اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے: فضل الرحمٰن

جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے 2018کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی

2024 میں اس سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے دھاندلی کے خلاف بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے ،یہ پوری ملک میں جائے گی ،ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہمیں بتایا جائے کہ اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں ہیں ؟

جمعیت علما اسلام ف نے قلعہ عبداللہ سمیت ملک میں ضمنی الیکشن کے بایکا ٹ کا اعلان کردیا ہے اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں بلکہ میدانوں میں ہوگا،

بلوچستان اسمبلی ہو یا پارلیمنٹ ہو، آج یہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں، یہ اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں، یہ عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے۔

یہ بات انہوں نے پشین کے تاج لالہ گراونڈ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام عوامی اسمبلی کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

جلسے سے جمعیت علماء اسلام کے مر کزی جنرل سیکر ٹری مولانا غفور حیدری ،سینیٹر مولاناعبد الواسع ،رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیززہری ،صلاح الدین ایوبی ،آغا محمود شاہ ،عین اللہ شمس ،مولانا عبد الواحد صدیقی اورملک سکندر ایڈووکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …