google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بجلی چوری: وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون مانگ لیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

بجلی چوری: وفاق نے خیبرپختونخوا حکومت سے تعاون مانگ لیا

وفاقی وزیرتوانائی سرداراویس لغاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو خط لکھ کر ملاقات کا وقت مانگ لیا ہے۔

ملاقات میں بجلی چوری روکنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پرغور کیا جائے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بجلی چوری روکنے کیلئے پولیس کی مدد فراہم کی جائے، پولیس کی مدد سے خیبرپختونخوا میں بجلی چوری کیخلاف مہم کاکامیاب بنایاجاسکتاہے۔

وزیر توانائی کے مطابق رواں مالی سال کیلئے پیسکو اور ٹیسکو کے نقصانات کا تخمینہ 188 ارب روپےلگایا گیا ہے، جبکہ ٹیسکوکے زیر انتظام علاقوں میں کمزور حکومتی عمل داری کا چلینج درپیش ہے۔

 ممکنہ حل میں ٹیسکو کےعلاقوں میں وصولی کیلئے صوبائی حکومت جامع پلان مرتب کرے، دوسرا ممکنہ حل یہ ہے صوبائی حکومت ٹیسکو کے علاقوں میں پاورسپلائی کا بیڑا اٹھالے

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …