google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 او، اے لیول کے سالانہ امتحانات 25اپریل سے شروع - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

او، اے لیول کے سالانہ امتحانات 25اپریل سے شروع

پاکستان بھر میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات 2024کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے تحت امتحانات 25اپریل سے شروع ہوں گے۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کے تحت امتحانات رواں مہینے 25اپریل سے شروع ہوں گے اور 13 جون تک جاری رہیں گے۔

امتحانات کے لئے پورے ملک میں 100امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں 1لاکھ طلبا و طالبات شریک ہوں گے، کراچی میں 20کے قریب امتحانی مراکز پر 40ہزار سے زائد طلبا اے اور او لیول امتحان دیں گے۔

کراچی سے تقریباً 6000طلبا پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات دیں گے جبکہ ملک بھر سے تقریباً 15,000طلبا بھی پرائیویٹ امیدواروں کے طور پر امتحانات میں شرکت کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عید کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

عید کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب …