ہائی ایجوکیشن کمیشن نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی (KIET) کے دو کیمپسز میں داخلے بند کردئیے ہیں
جن دو کیمپسز کے داخلے بند کیئے گئے ان میں نارتھ ناظم آباد اور پی ای سی ایچ ایس (شاہرہ فیصل) شامل ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک خط کے زریعے KIET کو آگاہ کیا ہے کہ دستیاب فزیکل انفراسٹرکچر، تعلیمی سہولیات، انتظامی عملے اور فیکلٹی سے گفتگو ،
کیمپس کے معائنہ اور ڈیٹا کی جانچ کے بعد کمیٹی نے دونوں کیمپسز کے این او سی میں توسیع کی سفارش نہیں کی ہے اور کہا ہے دونوں مقامات فی طالب علم کے احاطہ شدہ رقبے کے لحاظ سے مکمل طور پر قابض ہیں،
درحقیقت مطلوبہ تعداد سے زیادہ طلبہ کو جگہ دی گئی ہے۔ دونوں شعبہ جات (کمپیوٹر سائنسز اینڈ مینجمنٹ) میں استاد اور طالب علم کا تناسب کم ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سائنسز کی فیکلٹی میں خامیوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت سٹی کیمپس کرایہ کی بنیاد پر دو مختلف مقامات/ عمارتوں میں رہائش پذیر ہے۔
تعلیمی کارروائیوں کے تسلسل کے لیے، KIET حاصل کی گئی زمین پر دسمبر 2025تک مقصد کے لیے بنائے گئے کیمپس کی تعمیر کو یقینی بنائے۔