وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں وفاقی تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ 25 مئی کو یوم افریقہ کے موقع پر یونیسکو کی ’’رقص برائے تعلیم‘‘ مہم میں آپ کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں
اس دن تعلیم کے فروغ کیلئے ’’ایجوکیشن ان دی ایئر‘‘ کے بولوں پر مبنی ایک گانہ بھی ریلیز کیا جائے گا،
یہ مہم بنیادی طور پر یونیسکو کی طرف سے تعلیم کے فروغ کیلئے اس گانے کی ریلز کا حصہ ہے۔
29 مارچ کو جاری سرکلر میں وفاقی تعلیمی اداروں سے کہا گیا ہے کہ ہم آپ کی جانب سے اس مہم میں شرکت اور رقص کے ذریعے کی جانے والی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔