بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے متعلق افواہیں زیرِگردش ہیں کہ وہ آج کل برازیل نژاد مقبول اداکارہ و ماڈل لاریسا بونیسی سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں گزشتہ روز سے آریان خان سے متعلق یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ آج کل برازیلین ماڈل لاریسا بونیسی کے انتہائی قریب نظر آ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت مقبول ترین اسٹار کڈز میں سے ایک ہیں، ایک سپر اسٹار کا بیٹا ہونے کے باوجود آریان خان خود کو لائم لائٹ سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
آریان خان اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کا شوق نہیں رکھتے بلکہ وہ مستقبل میں فلموں کی ہدایت دینا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب آریان خان نے گزشتہ کچھ برسوں کے دوران اپنا ایک کلوتھنگ برانڈ بھی بنا لیا جس کے ایمبیسڈر اُن کے والد یعنی کہ شاہ رخ خان ہیں۔
شوبز کی چکا چوند روشنیوں سے دور رہنے کے باوجود آریان خان خبروں میں رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ اُن کے مداح ہیں جو ان سے متعلق ہر ایک چیز جاننا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ریڈ اِٹ‘ پر کچھ صارفین نے آریان خان کی نجی زندگی کی تصویریں اپلوڈ کی ہیں جن میں اُنہیں دوستوں کے ہمراہ پارٹی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ان تصویروں میں آریان خان اداکارہ لاریسا بونیسی کے نہایت قریب نظر آ رہے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین کا ویڈیو کلپس اور تصویریں شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کرنا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آریان خان اور لاریسا ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو بھی کیے ہوئے ہیں۔
اداکارہ و ماڈل لاریسا نے آریان خان کے کلوتھنگ برانڈ میں ماڈلنگ بھی کر رکھی ہے۔
آریان خان کی لاریسا بونیسی سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر انٹرنیٹ صارفین کا ردِ عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ’لگتا ہے شاہ رخ خان کی بہو کوئی دیسی لڑکی نہیں ہوگی۔‘
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ لاریسا اور آریان کی عمر میں اچھا خاصا فرق ہے، آریان خان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔