قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا۔
اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد امیدوار عمر ایوب نے اسپیکر سے ملاقات کی۔
اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر دی۔
عمر ایوب کے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نومنتخب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیمبر سنبھال لیا، جس کے بعد انہوں نے دعا بھی کروائی۔
اپوزیشن چیمبر پہنچنے پر عمر ایوب کو پھول پیش کیے گئے، عمر ایوب سولہویں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ہیں۔
اپوزیشن چیمبر کا چارج سنبھالنے کے بعد پارٹی ایم این ایز نے عمر ایوب کو مبارک باد دی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے کوشاں رہیں گے۔