google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اداکاراؤں کی نائٹ پارٹیز کا بھانڈا پھوڑ دیا - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

اداکاراؤں کی نائٹ پارٹیز کا بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستان کی معروف اداکارہ میزبان شائستہ لودھی نے پاکستانی اداکاراؤں کے نائٹ پارٹیز میں جانے اور صبح طے شدہ شو میں نہ پہنچنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’خان‘ میں ثروت کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ شائستہ لودھی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے بطور میزبان پیش آنے والی مشکلات سے متعلق کھل کر بات کی۔

بیوٹی کاسمیٹکس سرجن ڈاکٹر شائسہ لودھی نے میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ اکثر انہوں نے ایسے حالات کا بھی سامنا کیا کہ شو کے پروڈیوسر اُنہیں شو کے دوران آگاہ کرتے تھے کہ آج کے پروگرام کے لیے جن اداکارہ کو بلایا تھا وہ نہیں آ رہیں، سارا شو آپ نے خود سنبھالنا ہے۔

اس پر ندا یاسر نے سوال دہرایا کہ کیا ایسا ہوا ہے کبھی؟ جس پر شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ بہت بار ایسا ہوا ہے کہ پروڈیوسر بتاتے ہیں کہ اداکارہ کے گھر کے باہر گاڑی کھڑی ہے مگر اداکارہ اُٹھ نہیں رہی ہیں۔

اس پر ندا یاسر نے سوال کیا کہ پھر کیا ہوا ؟

اس پر شائستہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ اداکارائیں یہ وجہ بتاتی ہیں کہ رات میں انہوں نے دوستوں کے ساتھ جو پارٹی کی تھی، وہ رات بھر جاگ رہی تھیں اُس کے بعد اُن کی حالت ایسی نہیں ہے کہ وہ صبح شو میں شرکت کریں یا ٹی وی پر آئیں۔

شائستہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے میں آپ سوچتے ہیں کہ اچھا وہ شو پر نہیں آ سکتیں، اب آپ کو کسی بھی مہمان کے بغیر اپنا شو بھی چلانا ہے، کیوں کہ پروگرام خالی تو جا نہیں سکتا اب آپ نے جو بولنا ہے یا کہنا ہے دیکھ بھال کر شو مکمل کرنا ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے اکثر تجربات ہوتے ہیں جس پر آپ کچھ نہیں کر سکتے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عاطف خان کا اہلیہ کےعلاوہ مزید پانچ اکاؤنٹس میں کروڑوں کی رقم منتقل

اداکارہ نادیہ حسین کے گرفتار شوہر عاطف خان سےمتعلق مزید انکشافات سامنے آگئے ایف آئی …