آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی جس کے بعد گھریلو سلینڈر 76 روپے 9 پیسےسستا ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 250روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی۔
اپریل کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 2ہزار 954 3 پیسے میں مل سکے گا۔