اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، مری میں شدید بارش اور ژالہ باری سے بجلی کا نظام متاثر ہوگیا ہے۔
بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں کہیں بارش، کہیں ژالہ باری تو کہیں برفباری ہوئی۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 10 تک جا پہنچی ہے۔ جاں بحق افراد میں 8 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔
اپر کوہستان میں برسین کے مقام پر شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے جس کے باعث مسافر اور گاڑیاں پھنس گئیں۔
گلگت تا راولپنڈی زمینی رابطہ منقطع ہے، آزاد کشمیر میں آٹھمقام پر شاہراہ نیلم سمیت متعدد رابطہ سڑکیں بند ہیں۔