google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار - UrduLead
بدھ , اپریل 2 2025

جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے۔

جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کر رہے تھے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جیسن گلیسپی کے ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال باقی ہے، وہ ایک سال پہلے ہی اپنے عہدے سے الگ ہوگئے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن نے جیسن گلیسپی کے پی سی بی کے ساتھ جڑنے پر بات کرنے سے گریز کیا۔

اس حوالے سے جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے بےتاب ہوں، اپنے کیریئر میں نئے باب کو بڑھانے کے لیے پُرجوش ہوں۔

واضح رہے کہ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار بگ بیش لیگ کے فائنل میں پہنچی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …