محسن نقوی سمیت پنجاب کے 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔
بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے والوں میں پرویز رشید، طلال چوہدری، احد چیمہ اور ناصر محمود شامل ہیں۔
5 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے جس کے بعد 7 جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں رہ گئے تھے۔
ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذات واپس لے لیے تھے۔