google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گیری کرسٹن، لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

گیری کرسٹن، لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کوچنگ اسٹاف کا فیصلہ اگلے ہفتے تک کرلیا جائے گا۔

غیرملکی کوچز گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سےقبل وقت مانگ لیا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ ان دنوں کاکول میں جاری ہے تو دوسری طرف پی سی بی حکام کو ماہر کوچز کی تلاش ہے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے گیری کرسٹن اور نیوزی لینڈ کے لیوک رونچی سے پی سی بی کی بات چیت چل رہی ہے، ان دونوں کو طویل مدت کے معاہدے کی آفرز کی گئی ہیں۔

گیری کرسٹن اور لیوک رونچی نے اپنے جواب سے آگاہ کرنے کیلئے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مشاورت کی جاسکے۔

بورڈ حکام غیرملکی کوچز کے ساتھ ملکی کوچز کی خدمات بھی لیں گے، سعید اجمل اور عمر گل کا پہلے سے ہی بورڈ کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …