google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ریلیز سے قبل فلم 'بڑے میاں چھوٹے میاں' کو سُپر ہِٹ قرار - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

ریلیز سے قبل فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ کو سُپر ہِٹ قرار

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی نئی آنے والی فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ سُپر ہٹ فلم ثابت ہوگی۔

26 مارچ کو اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی فلم ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ کا ٹریلر ریلیز ہوا، فلم کے ٹریلر کو جہاں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تو وہیں میگا اسٹار سلمان خان نے بھی ٹریلر دیکھ کر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کی گئی اپنی پوسٹ میں اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے ٹریلر بہت زیادہ پسند آیا۔

اداکار نے فلم سے متعلق بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ‘بڑے میاں چھوٹے میاں’ باکس آفس پر بہت بڑی سُپر ہٹ فلم ثابت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ ہدایتکار علی عباس ظفر اس فلم سے ‘سلطان’ اور ‘ٹائیگر زندہ ہے’ کے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔

سلمان خان نے علی عباس ظفر سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اُمید ہے کہ اس فلم کے ذریعے آپ بھارت کو اور بھارت آپ کو عیدی دے گا۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے ہدایتکار علی عباس ظفر کے ساتھ ’سلطان‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ جیسی ہٹ فلموں میں کام کیا تھا، اُنہوں نے علی عباس کے ساتھ آخری فلم ‘بھارت’ کی تھی جوکہ باکس آفس پر کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔

یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر 10 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

دلجیت نے شہرت کے معاملے میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے شہرت کے معاملے میں شاہ رخ خان اور الو ارجن …