google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اردن کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک شکست - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

اردن کے ہاتھوں پاکستان کو عبرتناک شکست

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2 میں اُردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 7 گول سے عبرتناک شکست دے دی۔

امان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کھیل کا آغاز تیزی سے ہوا، میزبان اُردن کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی گول پر حملے کیےجس کے نتیجے میں اُنہیں پہلی کامیابی پندرہویں منٹ میں موسیٰ التماری کے گول کی بدولت ملی۔

اُردن کی جانب سے دوسرا گول یازان النعمت نے پنالٹی کک پر 28 ویں منٹ میں کیا، خسارے میں جانے کے بعد پاکستانی ٹیم نے بھی حریف کے گول پر حملے کیے مگر وہ خسارہ کم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

وقفے پر اسکور دو صفر تھا، دوسرے ہاف کے ساتویں منٹ میں اردن کے سعید الروسان نے اپنی ٹیم کے لیے تیسرا گول کیا۔

دس منٹ بعد ایک اور موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے اُردن کی ٹیم چوتھا گول کرنے میں کامیاب رہی، یہ گول موسیٰ التماری نے بنایا جو اُن کا دوسرا گول بھی تھا۔

پانچواں گول علی الوان نے 75 ویں منٹ میں اسکور کیا، موسیٰ التماری نے 79ویں منٹ میں مزید ایک گول اسکور کرکے اُردن کی برتری 0-6 کردی اور  اس کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔

میزبان اردن کی جانب سے ساتواں اور آخری گول ابو محمد نے 83ویں منٹ میں کیا اور یوں پاکستان کو 0-7 سے شکست ہوئی۔ 

رپورٹس کے مطابق 16سال کے عرصے میں پاکستان کی یہ سب سے بڑے مارجن سے ناکامی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نظر انداز 

رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا۔ …