پاکستان کی نامور اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی اپنے پروگرام کے دوران قوالی پیش کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔
حال ہی میں ڈراموں میں واپسی کرنے والی اداکارہ ان دنوں نجی چینل کے پروگرام کی میزبانی کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی تعت پڑھتے ہوئے ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اسی افطار ٹرانسمیشن کے دوران فضا علی نے شو میں موجود قوال کے ساتھ ملکر مشہور قوالی ’تو کوجا من کوجا‘ پیش کی۔
انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسی قوالی کا مختصر ویڈیو کلپ اپنے اکاونٹ سے انسٹااسٹوری میں بھی شیئر کیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ و میزبان سوشل میڈیا صارفین کی تنقیدوں کی زد میں آگئی ہیں۔
صارفین کی بڑی تعداد فضا علی کے اس انداز پر ناراضگی کا اظہار کر رہی ہے اس کے ساتھ ہی وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو کلپ میں ان کے ڈوپٹے کو سر پر لینے کے انداز کو بھی سخت ناپسند کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ ہر کام خود کیا جائے، بعض صارفین کے مطابق فضا علی صرف گانا گاتے ہوئی ہی اچھی لگتی ہیں، اس لیے انہیں گانا ہی گانا چاہئے قوالی ان کے بس کی بات نہیں۔
بعض صارفین کے مطابق جس طرح گانا گانے کے لیے پوری طرح اہتمام کرتی ہیں اسی طرح قوالی کے لیے مکمل تیاری ضروری تھی، اس طرح بال اور آدھا سر کھلا رکھنا اداب کے خلاف ہے۔