google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت سیریز کرانے میں دلچسپی ظاہر کر دی - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت سیریز کرانے میں دلچسپی ظاہر کر دی

کرکٹ آسٹریلیا نے پاک بھارت سیریز کرانے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی میزبانی کر کے اچھا لگے گا لیکن اگلے سیزن کے دوران ممکن نہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آسٹریلیا کے اگلے سیزن میں آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا پاک بھارت کے ساتھ مل کر سہ فریقی سیریز کے انعقاد کی آئندہ کوشش کرے گا، کرکٹ آسٹریلیا نے سہ فریقی سیریز میں حریف ممالک کی میزبانی کا موقع ضائع کر دیا ہے۔

 آپریشنز منیجر پیٹر روچ نے کہا کہ رواں سال پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت کی سہ فریقی سیریز کرانے کا موقع نہیں ہے، نومبر میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے آسٹریلیا میں موجود ہونا ہے۔

 پیٹر روچ نے کہا کہ ہمارے پاس ایف ٹی پی میں سہ فریقی سیریز نہیں ہے، ہم ہمیشہ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ ایسے مواقع پیدا کیے جائیں کہ جس میں فینز کی زیادہ دلچسپی ہو۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر کوئی ملک پاک بھارت مقابلہ اپنے ملک میں ہوتے دیکھنا پسند کرتا ہے، ہم یہ بات ریکارڈ پر کہتے ہیں کہ ہم ایسے ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے اس حوالے سے سوال اٹھایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ابھی ہمارے پاس شیڈول میں جگہ نہیں ہے، ہم اس حوالے سے کام جاری رکھیں گے لیکن اس وقت شیڈول میں تبدیلی نہیں ہو رہی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …