شانگلہ میں بشام کے مقام پر ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا ہے کہ خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی ہے۔
انہوں نے تصدیق کی ہے کہ خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں میں 5 چینی انجینئرز اور ان کا ڈرائیور شامل ہے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور نے بتایا ہے کہ چینی انجینئرز اسلام آباد سے داسو کیمپ جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
تمام افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔