google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اس وقت5غیرمنتخب شخصیات بطوروفاقی وزراء کابینہ کاحصہ - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

اس وقت5غیرمنتخب شخصیات بطوروفاقی وزراء کابینہ کاحصہ

نومنتخب جمہوری حکومت میں بیک وقت3 کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی غیر منتخب شخصیات کےسپرد کی گئی ہیں۔ وزیراعظم نے6میں سے3 کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی غیرمنتخب شخصیات کےحوالےکردیں۔

ای سی سی، سرکاری ملکیتی اداروں،نجکاری کمیٹیوں کے سربراہان غیرمنتخب شخصیات ہیں۔

بطور وزیرخزانہ غیرمنتخب شخصیت محمد اورنگزیب ای سی سی کےچیئرمین ہیں۔ بطوروزیرخزانہ محمد اورنگزیب کابینہ کمیٹی سرکاری ملکیتی اداروں کےچیئرمین بھی ہیں۔ وزیرخزانہ2کابینہ کمیٹیوں کے سربراہ اور3 کابینہ کمیٹیوں میں بطور رکن شامل ہیں۔

بطوروزیرخارجہ غیر منتخب شخصیت اسحاق ڈارکابینہ نجکاری کمیٹی کےچیئرمین ہیں۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈارایک کابینہ کمیٹی کےسربراہ،ایک کابینہ کمیٹی میں بطوررکن شامل ہیں۔

بطوروزیراقتصادی امور غیر منتخب شخصیت احد چیمہ4کابینہ کمیٹیوں میں بطوررکن شامل ہیں۔

بطوروزیرپیٹرولیم غیرمنتخب شخصیت مصدق ملک3کابینہ کمیٹیوں میں بطوررکن شامل ہیں۔اس وقت5غیرمنتخب شخصیات بطوروفاقی وزراء وزیراعظم کی کابینہ کاحصہ ہیں۔

خزانہ،خارجہ،اقتصادی امور، پیٹرولیم،داخلہ کےوفاقی وزراءغیر منتخب شخصیات میں شامل ہیں۔

وفاقی وزراء محمد اور نگزیب، اسحاق ڈار،احدچیمہ، مصدق ملک،محسن نقوی کابینہ کاحصہ ہیں لیکن یہ پانچوں وفاقی وزراء قومی اسمبلی یا سینیٹ کے رکن نہیں ہیں

تاہم قانون میں غیر منتخب شخص کو چھ ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنا نے کی گنجائش مو جود ہے۔توقع ہے کہ سینٹ کے دو اپریل کو ہونے والے الیکشن میں یہ پانچوں وزراء سینٹکے رکن منتخب ہو جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …