بالی ووڈ کی منہ پھٹ، متنازع اداکارہ کنگنا رناوت آنے والے چند ہی مہینوں میں شادی کرنے والی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈیا آؤٹ لیٹ ’انسائیڈر‘ نے یہ خبر شائع کی ہے کہ فلم ’تَنو ویڈ مَنو‘ کی اداکارہ کنگنا رناوت کچھ ماہ میں پیا گھر سدھارنے والی ہیں۔
انسائیڈر کے مطابق اداکارہ کی شادی سے متعلق انتظامات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ کنگنا نے تاحال اس خبر کو میڈیا سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فامر ریڈٹ (Reddit) کا حوالہ بھی دیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ اٹ پر ایک صارف نے اپنی پوسٹ میں کنگنا رناوت سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے لیکن بعد ازاں صارف کی جانب سے اپنی پوسٹ کو حذف کر دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈاٹ صارف نے پوسٹ میں کنگنا رناوت کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں اور اُنہوں نے اپنی شادی کے جوڑے کے لیے ڈیزائنرر سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔
صارف کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت اپنی شادی کے دن ساڑھی زیب تن کریں گی جس کے لیے اُنہوں نے بھارتی فیشن انڈسٹری کے انتہائی غیر معمولی فیشن ڈیزائنرز کا انتخاب کیا ہے۔
صارف نے اپنی حذف شدہ پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا اداکارہ کے ملبوسات کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔
دوسری جانب ریڈاٹ اور بھارتی میڈیا پر تاحال کنگنا رناوت کے دولہے سے متعلق کسی بھی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال کنگنا رناوت نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے کہ اُس کی شادی ہو، اُس کی اپنی فیملی ہو اور ہر لڑکی کی طرح، وہ بھی دلہن بننے کے خواب دیکھتی ہیں۔
کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ وہ شادی کر کے اپنی فیملی بنانا چاہتی ہیں کیونکہ وہ ایک خاندانی لڑکی ہیں اور اُن کے لیے رشتے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اگلے پانچ (2025) سے پہلے شادی کرلیں گی۔