google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئمہ بیگ کو رمضان المبارک میں ساڑھی پہنے تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

آئمہ بیگ کو رمضان المبارک میں ساڑھی پہنے تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو  رمضان المبارک میں ساڑھی پہنے تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ، جن میں انہیں سیاہ رنگ  میں   بغیر آستین کے بلاوزوالی ساڑھی  پہنے دیکھا جا سکتا ہےجس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ اپنے مختلف پوز دے رہی  ہیں جن میں ان کی کمر بھی نظر آرہی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رمضان المبارک کے رحمتوں والے مہینے میں ایسی لباس پہننے جبکہ انکے مختلف پوز دینے کے انداز ،انکے زیادہ سمارٹ ہونے یہاں تک کے بازؤ پر بنے ٹیٹو پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

ایک صارف کا لکھنا تھا کہ کم از کم رمضان میں تو ایسا لباس نہ پہنا جائے،ایک اور صارف نے لکھا کہ ٹیٹو , ولگر ڈریسنگ ،خاص طور پر رمضان میں ” کیا آپ واقعی مسلمان ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ  رمضان میں ایسی ڈریسنگ کرتے ہیں تھوری سی شرم نہیں آتی کیا؟

About Aftab Ahmed

Check Also

دلجیت نے شہرت کے معاملے میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے شہرت کے معاملے میں شاہ رخ خان اور الو ارجن …